مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، شاہ چراغ (ع) کے روضہ مقدس کی سروس فورس کے اہلکار اتوار کی رات حرم پر دہشت گردانہ حملے کے دوران دہشت گرد کو بڑی بہادری سے زائرین کی طرف بڑھنے سے روک دیا۔
گذشتہ رات شاہ چراغ (ع) کے روضہ مبارک پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعے کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحن میں زائرین اور عبادت گزاروں کی طرف بڑھنے والے دہشت گرد پر حملہ کرکے اسے روک دیا۔
مہر نیوز کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے سروس فورس کے اہلکار نے کہا کہ میں ایک سروس کمپنی سے ہوں، جب صحن میں جھاڑو دے رہا تھا کہ میں نے دہشت گرد کو بندوق کے ساتھ دیکھا لیکن میں خوف زدہ ہوئے بغیر اس کی طرف بڑھا۔ در حقیقت حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام نے دہشت گرد کی طرف بڑھنے اور اسے روکنے میں میری مدد کی۔
آپ کا تبصرہ